’’AI‘‘ انسانوں سے متعلق کیا رائے رکھتی ہے؟ دلچسپ تحقیق

(30 اکتوبر 2026): مصنوعی ذہانت نے اب انسانوں سے متعلق رائے دینا شروع کر دی ہے اور نئی تحقیق میں دلچسپ آرا کا اظہار کیا ہے۔

کیا انسان سچائی کا ساتھ دیتا ہے یا اپنوں کا؟ کیا ہم واقعی اصولوں پر چلتے ہیں یا اپنے فائدے کے لیے اصول بدل لیتے ہیں؟ مصنوعی ذہانت کے 14 ماڈلز نے انسانوں کے بارے میں ایسے دلچسپ سوالات اٹھا دیے ہیں جو ہر کسی کو سوچنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔

یہ تحقیق نامی ادارے نے تین ممالک کی 10 اے آئی لیبارٹریوں کے تیار کردہ ماڈلز پر کی ہے۔ اس تحقیق میں اے آئی ماڈلز سے کہا گیا کہ وہ انسانوں کے بارے میں اپنی بے باک رائے دیں۔

نتائج میں بیشتر اے آئی ماڈلز نے اس خیال کو اجاگر کیا کہ انسان خود کو جتنا عقلمند اور اصول پسند سمجھتے ہیں، عملی طور پر ان کے فیصلے ہمیشہ اتنے ہی منطقی نہیں ہوتے۔ ان کے مطابق لوگ کئی مواقع پر سچائی اور آزادانہ سوچ کے بجائے اپنے گروہ، سماجی وابستگی اور دوسروں کی منظوری کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

جواب میں کسی نے کہا کہ انسان سچائی سے زیادہ اپنے گروہ کا ساتھ دیتے ہیں، تو کسی کے مطابق انسان اپنی غلطی ماننے کے بجائے خود کو درست ثابت کرنے میں لگے رہتے ہیں۔

بعض اے آئی ماڈیولز نے یہ بھی کہا کہ لوگ اچھا انسان بننے سے زیادہ اچھا دکھائی دینے کی فکر کرتے ہیں اور اپنے فائدے کے فیصلوں کو بھی اصولوں کا نام دے دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں