شادی میں دلہن کی جگہ ’کتے‘ نے انٹری دے دی، ویڈیو وائرل

برطانیہ میں شادی کے دن دلہن کی جگہ ’کتے‘ نے انٹری دے دی جس کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کی انٹری کے عین موقع پر کتے کی دلچسپ انٹری نے تقریب کے شرکا کو قہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

کاؤنٹی ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب میں آوارہ کتے کی اچانک آمد ہوئی۔

سائمن کین نامی شہری 7 نومبر بروز ہفتے کو ایمانوئل ایسٹلی چرچ میں شادی کے بندھن میں بندھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک کتا اچانک تقریب میں داخل ہوگیا اور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

30 سالہ ایمی، جو پیشے کے اعتبار سے ڈینٹل نرس ہیں انہوں نے چرچ کے باہر موجود تھیں اور ان کی آمد کے لیے مخصوص موسیقی بجنا شروع ہوچکی تھی، اسی دوران ایلی نامی سیاہ و سفید رنگ کا جیک رسل ٹیریئر کتا دوڑتا ہوا وہاں پہنچا اور ایمی کے پالتو کتے کے پاس آکر رک گیا جو شادی کی تقریب میں انگوٹھیوں کی ذمے داری ادا کر رہا تھا۔

31 سالہ سائمن نے کہا کہ مجھے توقع تھی کہ دلہن ایمی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ داخل ہوگی لیکن اچانک ایک اجنبی کتا نمودار ہوگیا اور اس کا مالک بھی اس کے پیچھے پیچھے تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کتا سیدھا چرچ میں داخل ہوا اس کے بعد وہ سیدھا راہداری میں دوڑتا ہوا آگے نکل گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں