بڈگام/بڈگام ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کے روز پارسل ٹرین سے خراب گوشت کی ایک اور کھیپ ضبط کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن پر معائنے کے دوران یہ کھیپ ضبط کی گئی۔
قابلِ ذکر ہے کہ یہ تازہ کارروائی ایک روز بعد عمل میں لائی گئی ہے، جب ریلوے پولیس اور محکمہ فوڈ سیفٹی کی مداخلت کے بعد اسی ریلوے اسٹیشن پر تقریباً 1600 کلو گرام خراب گوشت ضبط کیا گیا تھا۔
ایک افسر نے بتایا کہ تازہ ضبط کی گئی گوشت کی کھیپ بھی انتہائی خستہ حالت میں پائی گئی اور انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دی گئی، جس کے بعد اسے ضبط کر لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ گوشت کو متعلقہ حکام کی موجودگی میں مقررہ ضابطہ کار کے تحت تلف کیا جائے گا۔
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
Load/Hide Comments