(14 نومبر 2026): اٹلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے میٹا پر 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔ میٹا پر صارفین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی کا الزام ہے۔
فیس بک کی اینڈرائیڈ ایپ سے صارفین کے موبائل میں محفوظ تصاویر اور ویڈیوز تک بغیر اجازت رسائی حاصل کی جا رہی تھی۔ متعلقہ فیچر صارفین کو ذاتی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرنے کی تجاویز دیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اٹلی کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ فیس بک صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی کی اجازت سے متعلق مناسب آگاہی نہیں دی گئی۔
اطالوی حکام نے میٹا کو دو ماہ میں متنازع فیچر خودکار طور پر بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ حکام نے کہا کہ مستقبل میں فیچر استعمال کرنے سے پہلے ہر صارف کی واضح اجازت لینا لازمی ہوگی۔
ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق میٹا کے متنازع فیچر سے 2 کروڑ سے زائد صارفین متاثر ہوئے۔