30 نومبر کی صبح خلائی سفر مکمل کرکے واپس آئیں گے ، سپارکو
فوٹو سپارکو
کراچی: پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن میں چھ روزہ قیام کے بعد زمین کی جانب واپسی کا سفر اتوار کی رات 9 بجے سے شروع کر دیں گے اور 30 نومبر کی صبح خلائی سفر مکمل کرکے واپس آئیں گے۔
سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ذیشان علی کے ہمراہ شین ژو 23 کے دو چینی خلا باز بھی واپس آئیں گے۔
بیان کے مطابق چینی خلائی سٹیشن پر پاکستانی خلا باز کو خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔ پاکستانی خلا باز ذیشان علی کل صبح دو بجے زمین پر پہنچیں گے۔
ذیشان علی نے گرین مائیکرو فیکٹری کے قیام اور کمپوزٹ مٹیریل کی ہیلنگ ایفیشینسی سمیت خلا میں دیگر ٹیسٹ سرانجام دیے۔
یاد رہے کہ رواں سال چین کے انسانی خلائی پروگرام کے تحت پاکستانی امیدوار کے طور پر منتخب ہونے کے بعد محمد ذیشان علی نے چین میں کئی ماہ تک خصوصی تربیت حاصل کی۔