اسلام آباد : پاکستانی خلاباز ذیشان علی کی اپنے دونوں ساتھیوں سمیت زمین کی جانب واپسی کی تیاری شروع ہوگئی وہ آج رات سفر کا آغاز کریں گے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق زمین پر واپسی اور مختصر گفتگو کے بعد تینوں خلا بازوں کو ری ہیب منتقل کیا جائے گا۔
ذیشان علی کے ہمراہ شین ژو 23 کے 2 چینی خلاباز بھی واپس آئیں گے، چینی خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلاباز کی آمد پر ان کا استقبال کرتے ہوئے ان کو خصوصی تحفہ بھی دیا گیا۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستانی خلا باز ذیشان علی کل زمین پر پہنچیں گے، انہوں نے چینی خلائی اسٹیشن میں گرین مائیکرو فیکٹری کے قیام اور کمپوزٹ مٹیریل کی ہیلنگ ایفیشینسی کے ٹیسٹ کئے۔
ذیشان علی نے ہائبرڈ کمپوزٹ شیلڈ اور کوینواسیڈز سے متعلق خلا میں ٹیسٹ سرانجام دیے، خلائی جہاز پہلے ہی تیانگونگ، خلائی اسٹیشن سے منسلک ہے، جہاں سے علیحدگی کے بعد تینوں خلا باز زمین کی جانب روانہ ہوں گے۔