بدین،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم میں کٹوتی پر کارروائی
بدین(نمائندہ جسارت)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم سے ایک ہزار روپے سے پندرہ سو روپے کٹوتی کی شکایات اور سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام باد سے بسپ کی ٹیم بدین پہنچ گئی 23 ڈیوائس ہولڈرز کی جانب سے کٹوتی کرنے کے ثبوت ملنے اور متاثرہ عورتوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد ان کی ڈیوائسیں لاک کرنے کی ہدایات ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ پندرہ روز سے ٹیکنیکل کالج بدین سینٹر پر بسپ الفلاح بیکنگ کنیکٹگ کے افسران اور سینٹر پر تعینات بدین پولیس کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے ڈیوائس ہولڈرز کی جانب سے مستحق عورتوں کی امدادی رقم ساڑھے دس ہزار روپے میں سے پانچ سو سے پندرہ سو روپے کی کٹوتی کی شکایات اور سوشل میڈیا پر وڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان کی رہنمائی میں ٹیم بدین پہنچی اور 23 ڈیوائس ہولڈرز کو امدادی رقم سے کٹوتی کرتے پکڑا اور جن عورتوں کی رقم سے کٹوتی کی جا رہی تھی ان عورتوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا ان ڈیوائس ہولڈرز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایس ایس پی کو لکھا جائے گا اور ان کی ڈیوائسیں بلاک کرنے کے لیے الفلاح بیکنگ کنیکٹگ کو رپورٹ بھیج دی ہے۔ اسلام آباد کے افسران نے سوال کیا کہ ڈیوائس ہولڈرز رنگے ہاتھوں پکڑے جاتے ہیں ان کے اوپر ایف آئی آرز بھی درج ہیں اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے جس کے جواب میں انہوں نے کہا اور اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کے یہاں آ کر جو ہم نے صورتحال دیکھی کے یہاں کے ڈیوائس ہولڈرز اتنے طاقتور ہیں کہ ہم پر بھی کوئی کارروائی کرسکتے ہیں ہمیں انہوںنے بتایا کہ ہم نے پوری رپورٹ اسلام آباد اور متعلقہ ہیڈز کو روانی کردی ہے۔