بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ بیوروکریسی سے تعلق رکھنے والے افراد شہرت حاصل کریں اور عوام کے دل میں گھر کرلیں۔ عام طور پر افسران عوام سے فاصلہ رکھتے ہیں اور انکی مدد بھی نہیں کرتے۔ تاہم اسلام آباد کے سابق ڈی سی حمزہ شفقات نے سب کچھ تبدیل کردیا۔ وہ عوامی خدمت میں مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی
شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں کئی افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک امام بارگاہ میں ہوا ہے۔ مزار شریف اسپتال کے عہدے دار ڈاکٹر غوث الدین انوری کے مطابق، ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے مزید پڑھیں
مزار شریف کی امام بارگاہ میں دھماکہ ہم نے کیا ہے: داعش
شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ مزار شریف میں یہ دھماکہ شہر کی ایک امام بارگاہ میں ہوا ہے۔ مزار شریف اسپتال کے عہدے دار ڈاکٹر غوث الدین انوری نے کہا تھا کہ ابھی تک اس دھماکے میں تقریباً دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے مزید پڑھیں
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی بھارت میں کھینچوائی گئی تصویر پر شدید ردِ عمل
اپنے دورہ بھارت کے دوران برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مسلمانوں کی دکانوں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے بلڈوزر بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا اور بلڈوزر کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ وزیراعظم جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کو لاکھوں پاؤنڈ کا عطیہ دینے والے انتھونی بامفورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ ریاست گجرات کے مزید پڑھیں
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بھی طلب
وزیرا عظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں سابق سفیر اسد مجید خان مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام عدالتی کارروائی براہِ راست دکھانے کا فیصلہ
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تمام عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے سسٹم نصب کر دیا ہے۔ ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد مزید پڑھیں
پنجاب کےمختلف اضلاع میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا حکم امتناع جاری
پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے فیصلہ سنادیا۔ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آرڈیننس 2021 کے تحت کرائے جانے ہیں اور آرڈیننس کی مدت ختم ہوچکی، اسے ایکٹ کی شکل نہیں دی گئی۔ درخواست میں کہا گیا مزید پڑھیں
حمزہ شہباز کی حلف برداری، گورنر اپنا تحریری بیان دیں، ورنہ عدالت فیصلہ سنائے گی، لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ نے گورنرپنجاب کو حمزہ شہباز کی حلف برداری پر انکار سے تحریری طور پرآگاہ کرنے کے فیصلے کے لیے دو بجے تک کی مہلت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں مزید پڑھیں
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر پر بلا لیا
نئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سابق وزیر اسد عمر کو الوداعی افطار ڈنر پر بلا لیا۔ (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے خط کے ذریعے اسد عمر کو دعوت نامہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہےکہ سیاسی روایات کے تحت آپ کو الوداعی ڈنر دینا چاہتے ہیں۔ خط میں مزید کہا مزید پڑھیں
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 45 ماہ میں 49.23 ارب ڈالر کا قرض لیا
وزارت اقتصادی امور اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق سابق حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) میں تقریباً 15.4 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے، جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران حاصل کیے گئے غیر ملکی قرضوں سے 70 فیصد زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مزید پڑھیں