اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی خالی سینیٹ نشست پر ہونے والا ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے حلف ہی نہیں اٹھایا تھا، اس لیے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
ملک بھر میں بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال 4820 میگاواٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی طلب اور رسد میں پیدا ہونے والا بڑا فرق بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کا مجموعی شارٹ فال 4 ہزار 820 میگاواٹ تک جا پہنچا ہے جس نے نظام مزید پڑھیں
پاک بحریہ کا تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ
اسلام آباد: پاک بحریہ نے اینٹی شپ ویپن سسٹم “تیمور” ائیر لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، جسے قومی دفاعی صلاحیت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری مزید پڑھیں
سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں، سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
کراچی: سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی والدہ انتقال کر گئیں، اہلِ خانہ کے مطابق وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا جا مزید پڑھیں
پاکستان کو سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصول، مالی ذخائر مستحکم
کراچی: پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط موصول ہو گئی ہے جس سے ملکی معاشی استحکام کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس اہم پیشرفت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے زر مبادلہ ذخائر کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔ سعودی عرب نے مزید پڑھیں
میئر کراچی کا 30 جون تک شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنےکا اعلان
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامی افسران کے ہمراہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ مزید پڑھیں
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے معاہدے کی 11 اضافی شرائط طے پا گئیں
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 7 ارب ڈالر کے جاری بیل آؤٹ پروگرام کے تحت مزید 11 نئی اور کڑی شرائط شامل کر دی گئی ہیں، جس کے بعد گزشتہ 2 برسوں کے دوران مجموعی شرائط کی تعداد بڑھ کر 75 تک پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مزید پڑھیں
کروڑوں کے جانوروں میں خاص کیا؟
کراچی: کراچی کے ایکسپریس سینٹر میں منعقد ہونے والی ملک کی سب سے بڑی مویشی نمائش اپنے تمام تر رنگوں اور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس نمائش میں پاکستان کے 250 سے زائد فارمز نے اپنے نایاب اور قیمتی ترین جانور پیش کیے، جنہیں دیکھنے کے لیے شہریوں کا سمندر امڈ آیا۔ نمائش مزید پڑھیں
لاہور میں کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی
کفایت شعاری مہم کی مبینہ خلاف ورزی، میٹروپولیٹن کارپوریشن افسر کے کمرے کے لیے لاکھوں کا نیا سامان خرید لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی کفایت شعاری مہم کے باوجود میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک ایم او آر نے اپنے دفتر کے کمرے کے لیے لاکھوں روپے مالیت کا نیا سامان خرید لیا۔ ذرائع کا مزید پڑھیں
مستقبل کی تجارت کا مرکز پاکستان ہوگا، ناصر جنجوعہ
لاہور: سابق مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں علاقائی اور عالمی تجارت کا مرکز پاکستان بننے جا رہا ہے، جس میں خاص طور پر بلوچستان اور گوادر کی اسٹریٹیجک اہمیت نمایاں ہو گی۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزید پڑھیں