پاکستان کا معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے لیے خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ واشنگٹن ڈی مزید پڑھیں

قرض لینے والے ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں اہم گفتگو

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک اس وقت شدید قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں جس سے ان کی معاشی ترقی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے موقع پر گفتگو کرتے مزید پڑھیں

سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار کرلی، درخواستیں جمع

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے نئے مالی سال کے آغاز سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے اپنی درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 5306 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ مانگا ہے، جبکہ سوئی ناردرن مزید پڑھیں

پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں دینے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی، جبکہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تحصیل مزید پڑھیں

سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 35 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 811 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ دوسری مزید پڑھیں

کراچی میں ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا، نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار

کراچی: اسٹیل ٹاون میں دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر امام مسجد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ سعید حسن کے مطابق وہ گلشن حدید کے رہائشی ہیں اور مقامی مسجد میں امام ہیں۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 14 مزید پڑھیں

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

کراچی: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کو فوری طور پر سہارا ملا ہے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ میں کمی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس مزید پڑھیں

ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

ملک بھر میں 8 سے 16 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں کو شدید گرمی میں شدید اذیت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 500 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 15 ہزار مزید پڑھیں

پاک بحریہ نے جدید اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

کراچی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب کی اپنی سمندری حدود میں مقامی طور پر تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور سمندر میں دشمن کے جہازوں کو ہدف بنانے کی اعلیٰ صلاحیت رکھتا ہے۔ بحری جہاز مزید پڑھیں

کراچی پولیس چیف نے 7 انسپکٹرز، 3 اے ایس آئیز سمیت 22 اہلکاروں کو معطل کر دیا

کراچی کے پولیس چیف نے مختلف معاملات کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد 7 انسپکٹرز اور 3 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت مجموعی طور پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں ان اہلکاروں پر مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق، مزید پڑھیں