یوکرین پر شور کرنے والے غزہ  پر اسرائیلی جارحیت پر گونگے بہرے ہوگئے، ہسپانوی وزیر

میڈرڈ: اسپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے غزہ  پر اسرائیلی جارحیت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پر شور کرنے والے غزہ  پر اسرائیلی جارحیت پر اندھے، گونگے بہرے ہوگئے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ہسپانوی وزیر نے عالمی رہنماؤں مزید پڑھیں

جنوبی کوریا میں صنعتی روبوٹ کے باعث ایک شخص کی ہلاکت

ویب ڈیسک —  جنوبی کوریا میں روبوٹ کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کے بعد صنعتوں میں خودکار مشینری کے محفوظ استعمال سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے۔ بدھ کو جنوبی کوریا کی گوسیونگ کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں سبزیوں کی خودکار طریقے سے پیکنگ پر مامور صنعتی روبوٹ نے ایک ورکر مزید پڑھیں

مصر نے غزہ کے حوالے سے امریکی سی آئی اے کا منصوبہ مسترد کر دیا

قاہرہ: سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے عرب میڈیا کے مطابق بظاہر برنز نے اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان جنگ کے خاتمے کے بعد فلسطینی ساحلی شعبے کے انتظام کے بارے میں ایک تجویز پیش کی تھی۔ اس کا انکشاف مصری حکام نے کیا مزید پڑھیں

غزہ جنگ میں طویل وقفہ کیا جائے، دنیا میں یہود مخالف لہر ہے، جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا: کینڈین وزیر اعظم نے انسانی بنیادوں پر غزہ کی جنگ میں نظر آنے والا وقفہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ تمام یہودی یرغمالی رہا ہوسکیں، سارے ملکوں کے شہریوں کو غزہ سے نکالا جا سکے اور غزہ کے شہریوں کے لیے معقول امدادی سامان کی غزہ میں رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ عرب مزید پڑھیں

برطانوی رکن پارلیمنٹ نازشاہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زاربیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

لندن : برطانوی رکن ناز شاہ غزہ کے بچوں کی حالتِ زار پارلیمنٹ میں بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا ہے، برطانیہ کب خون ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز مزید پڑھیں

بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مقدمہ دائر

ہیگ: ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت(آئی سی سی) میں اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات اور اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے مطالبے پر مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تین فلسطینی انسانی حقوق گروپوں   الحق، المیزان اور فلسطینی سینٹر فار ہیومن رائٹس مزید پڑھیں

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت: ترک صدر نے 15 نومبر کو بین الاقوامی اجلاس طلب کرلیا

تاشقند: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے اپنے سفارتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،  15 نومبر کو استنبول میں   ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا،اس طرح ہمارے غزہ کے بھائیوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لیے مضبوط یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہروں پر پابندی

ویب ڈیسک —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ کے دوران فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی پر قدغن کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق کشمیر کے مکینوں اور مذہبی علما کا کہنا ہے کہ حکام نے بھارت کے اس مسلم اکثریتی مزید پڑھیں

صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری: شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی

بیت المقدس : صہیونی فوجیوں کی 33 دنوں میں غزہ پر بمباری سے کم از کم 10 ہزار 7 سو  69فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 214 فلسطینی مزید شہید ہوئے، جس کے بعد شہید ہونے والے بچوں کی تعداد4 ہزار7سو 27  ہوگئی مزید پڑھیں

غزہ میں سویلین انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے بالاکرشنن راجا گوپال نے  کہا ہے کہ اسرائیل کی غزہ کےشہریوں پر بمباری عالمی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ  منظم طریقے سے شہریوں کے گھروں اور انفرااسٹرکچر کو تباہ کرنے سے غزہ  رہائش کے قابل نہیں رہے گا، یہ جنگی مزید پڑھیں