غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے:سربراہ عالمی ادارہ صحت

اقوام متحدہ: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسیس نے کہا ہے کہ غزہ میں جہاں صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرہے وہاں کوئی بھی کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے مزید پڑھیں

دنیا میں کوئی جہنم ہے تو وہ غزہ ہے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے غزہ کو دنیا میں جہنم قرار دے دیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق تعاون کے ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو وہ شمالی غزہ ہے۔ امدادی سامان کے ٹرک غزہ کے جنوبی علاقے میں پہنچ چکے مزید پڑھیں

ہزاروں فلسطینی ملبے کے نیچے اب بھی لاپتہ ہیں  ،فلسطینی وزارت صحت

غزہ : فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی بمباری میں تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے ستائیس سو فلسطینی دبے ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں  فلسطین کی وزارت صحت  نے کہا  غاصب اسرائیل کے بمبار طیاروں کے وحشیانہ حملوں میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں کے نیچے مزید پڑھیں

او  آئی سی، عرب لیگ ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف لائحہ عمل پر غور

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں عرب لیگ اور اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کا اجلاس ہوا، جس میں فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ کی محصور مزید پڑھیں

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ داراسرائیلی وزیراعظم ہے، یرغمالی یہودی خاتون

غزہ: حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون اور بچے کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیومیں یرغمالی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کا مزید پڑھیں

اسرائیلی درندگی: فوری جنگ بندی عمل میں لائی جائے، فلسطینی وزیر اعظم

پیرس:فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ حماس کے خلاف نہیں بلکہ “پورے فلسطینی عوام کے خلاف جنگ” ہے۔ فلسطینی وزیر اعظم نے کہاکہ  اسرائیل انسانی قتل عام کرکے دنیا میں اپنی دھوک جما رہا ہے،  صہیونی فوجیوں نے نہتے شہریوں پر بمباری کرکے مزید پڑھیں

فرانس کا غزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلیے 80 ملین یورو کی امداد کا اعلان

پیرس: فرانس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غزہ کے مظلوم شہریوں کے لیے 80 ملین یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے، ساتھ مزید21.4 ملین ڈالر کا بھی وعدہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون نے  غزہ کے لیے ایک امدادی کانفرنس میں فرانس کی طرف سے غزہ کے مزید پڑھیں

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں40 ہزار گھر 25 فیصد زرعی زمین بھی تباہ

غزہ: اسرائیلی جارحیت سے غزہ کی پٹی کی 25 فیصد زرعی زمین اور 40 ہزار گھربھی تباہ ہوگئے ہیں، صہیونی فوجی اب تک  غزہ پر 32 ہزار ٹن بارود گرا چکا ہے، اسرائیلی بمباری سے2 لاکھ27 ہزار گھر وں  کا جزوی نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین  میں رہائشی سیکٹر کو 2 ارب ڈالر مزید پڑھیں

اسرائیل غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے،فرانسیسی صدر

پیرس: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے۔ ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر  نے حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن غزہ میں عام شہریوں پر اسرائیلی مزید پڑھیں

نبی ﷺ سے ملاقات ہو شکایت کرناکہ ہمارے ٹکڑے ہوتے رہے اُمت تماشا دیکھتی رہی، فلسطینی بزرگ

غزہ: مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بزرگ کے تمام پوتے پوتیاں شہید ہوگئے اور بزرگ کی پوتے پوتیوں کی میتوں سے روتے ہوئے مخاطب ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بزرگ دادا نےکہا کہ ’میرے پوتے پوتیوں اللہ کے رسول ﷺ سے کہنا، میرے پوتے پوتیوں اللہ مزید پڑھیں