امریکی کمپنی کو نشہ آور دردکش دوا پر 17 ارب ڈالر کی سزا

واشنگٹن —  امریکہ کے ایک دوا ساز ادارے جانسن اینڈ جانسن کو اوکلوہاما کے ایک جج نے پیر کے روز سزا سنائی ہے جس سے اسے ممکنہ طور پر دوا استعمال کرنے والوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے طور پر 17 ارب ڈالر ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے مزید پڑھیں

فیس بک کی ڈیجیٹل کرنسی پر امریکی رکنِ کانگریس کی تشویش برقرار

ویب ڈیسک —  امریکی ایوانِ نمائندگان کی رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کی سربراہ میکسین واٹرز نے کہا ہے کہ فیس بک کی مجوزہ ڈیجیٹل کرنسی ‘لبرا’ کے معاملے پر سوئٹزر لینڈ کے حکام سے ملاقاتوں کے باوجود ان کی تشویش برقرار ہے۔ میکسین واٹرز کا کہنا تھا کہ فیس بک کے ڈیجیٹل کرنسی کے مزید پڑھیں

کوئلے کے بجلی گھر اور موسمیاتی تبدیلیاں

واشنگٹن —  پاکستان میں اس وقت کوئلے سے چلنے والے 9 بجلی گھر کام کر رہے ہیں، جن سے 4,868 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور پاکستان۔چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 25 ارب ڈالر کی مالیت سے کوئلے سے چلنے والے متعدد بڑے منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جن سے مزید مزید پڑھیں

کیا خلا میں ‘پہلا جرم’ سر زد ہو گیا؟ ناسا تحقیقات میں مصروف

ویب ڈیسک —  امریکہ کا خلائی ادارہ ناسا خلا میں کیے گئے پہلے مبینہ جرم کی تحقیقات کر رہا ہے۔ امریکی ‘اخبار نیو یارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق خاتون خلا باز این میکلین پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سابقہ خاتون شریک حیات کے بینک اکاؤنٹس تک خلا سے مبینہ طور پر رسائی مزید پڑھیں

بھارت: سات سالہ بچے کے منہ سے 526 دانت نکال دیے گئے

ویب ڈیسک —  بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک سات سالہ بچے کے جبڑے کا آپریشن کر کے اس میں سے 526 دانت نکال دیے ہیں۔ بچے کو جبڑے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے جنوبی شہر چنائی مزید پڑھیں

فیس بُک نے سعودی حکام کے سیکڑوں مبینہ جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

ویب ڈیسک —  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک نے سعودی عرب کی حکومت سے متعلقہ سیکڑوں فیس بُک اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ فیس بُک نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ مزید پڑھیں

نائیجریا پولیو سے محفوظ ملک قرار، پاکستان اور افغانستان میں وائرس باقی

نائیجیریا کی جانب سے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے بعد دنیا کے 200 سے زیادہ ملکوں میں صرف پاکستان اور افغانستان دو ایسے ملک باقی رہ گئے ہیں جہاں پولیو وائرس موجود ہے۔ جب کہ اس سال افغانستان کے مقابلے میں پاکستان میں پولیو کے دوگنا سے زیادہ واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ مزید پڑھیں

ساحل سمندر پر لہریں گنیں، رقص کریں اور سارے دکھ بھول جائیں

واشنگٹن —  پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں بہت سے لوگ تفریح کی غرض سے کلفٹن، ہاکس بے، سینڈزپٹ اور مینوڑہ جیسے ساحلوں پر جاتے ہیں۔ ہوا کے تھپیڑوں کے ساتھ ساحل کی طرف آتی موجوں کا نظارہ بہت سے لوگوں کو سکون اور اطمنان فراہم کرتا ہے۔ امریکہ کے معروف ساحلی شہر لاس اینجلس مزید پڑھیں

گوگل کے ملازمین پر دفتری اوقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی عائد

ویب ڈیسک —  دنیا کے سب سے معروف سرچ انجن ‘گوگل’ نے دفتری اوقات میں اپنے ملازمین پر سیاسی گفتگو کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی اخبار ‘نیو یارک ٹائمز’ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کو طویل عرصے سے ایک ایسے ادارے کے طور پر جانا جاتا تھا جہاں ملازمین کو بھر پور مزید پڑھیں

شمالی کوریا نے سائبر حملوں سے 2 ارب ڈالرز چرا لیے: اقوام متحدہ

ویب ڈیسک —  اقوامِ متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری ہتھیاروں کے لیے سائبر حملوں کے ذریعے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز اور مختلف بینکوں سے تقریباً دو ارب ڈالرز چُرا لیے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پیر کو اقوامِ متحدہ کی ایک خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے مزید پڑھیں