ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہوش زرگر: مقبوضہ کشمیر میں پہلی خاتون کیفے مالک

مقبوضہ کشمیر کا علاقہ مردوں کے ساتھ ساتھ ان خواتین کے لئے ایک مشکل خطہ ہے جو کسی بھی طرح کا قائدانہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔فروری 2018 میں مہوش زرگر کو یہ اعزاز ملا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ایک کیفے کی پہلی خاتون مالک بن گئیں۔ انہوںنے سری نگر میں می این یو کیفے کی بنیاد رکھی ۔ اور اب وہ آئندہ برسوں میں اپنے کیفے کی مزید شاخیں کھولنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مہوش زرگر نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کچھ خاص طریقے سے ایک ریسٹورانٹ کاآغاز کرنا چاہتی تھیں۔قانون کے شعبے میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ، میں نے اس پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ جب میں ابھی یونیورسٹی میں داخل ہوئی تھی تو میں نے کیفے کا آغاز کیا۔
سری نگر کے لال بازار کے علاقے سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ مہوش کا بچپن آسان نہیں تھا۔ساؤتھ ایشین وائر کے ساتھ ایک گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وہ صرف چھ سال کی تھیں جب ان کے والد کا کینسر کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ان دنوں میں ایک مقامی اسکول میں پڑھتی تھی لیکن میرے والد کی وفات کے بعد ، میرے کنبے کی معاشی حالت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے مجھے ایک اور اسکول میں شفٹ کرنا پڑا ۔ میں نے وہاں چھٹی جماعت تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد مجھے گاندربل کے ایک سرکاری بورڈنگ اسکول میں بھیج دیا گیا۔
اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں داخلہ لیا۔ 2017 میں ، گریجویشن کے بعد کچھ ماہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں پریکٹس کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کبھی بھی وکیل نہیں بننا چاہتی تھیں۔ قانون میرا جنون رہا ہے ، لیکن کبھی بھی اسے کسی پیشے کے طور پر نہیں اپنانا چاہتی تھی۔
جب میرے خاندان کو میرے کیفے کے شوق کے بارے میں علم ہوا تو میرے اہل خانہ نے اپنا کیفے شروع کرنے کی تجویز کو قبول کرلیا۔ اگرچہ میری والدہ کوتحفظات تھے۔ میری والدہ چاہتی تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں ، لیکن میں نے قانون کا انتخاب کیا تو ان کی خواہش تھی کہ میں قانون میں اپنا کیریئربناؤں لیکن پھر میں اپنا کیفے شروع کرنا چاہا۔میں نے انہیں اس بات کو سمجھانا تھا کہ میں قانون کی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہوں لیکن میں یہ کاروبار سنبھالنے کے ساتھ ساتھ کرسکتی ہوں۔
انہیں گذشتہ سال اکتوبر میں ایک کیفے شروع کرنے کاخیال آیا۔ اورفروری میں انہوںنے اپنے بھائی کے دوست یاسر الطاف کے ساتھ شراکت میں می این یو کیفے شروع کیا ۔
اپنے کیفے کو شروع کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ، جس کے بارے میں کبھی کسی کشمیری خاتون نے سوچا بھی نہیں تھا ، اس کا سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ وہ خود اپنے آپ کو اس کام کو انجام دینے پر راضی کرے۔ساؤتھ ایشین وائر کے ساتھ ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم جس معاشرے سے آئے ہیں وہ صنفی دقیانوسی تصورات کی علامت ہے۔ ہمارے معاشرے کے مطابق لڑکیاں کوئی کاروبار نہیں کرسکتیں اور اسی لئے ہم بھی انہی خطوط پر سوچنا شروع کردیتے ہیں۔ پہلی لڑائی آپ کے اپنے اندر ہی ہے ۔کیا میں اس کردار کے لئے فٹ ہوں ، بظاہر ، لڑکیاں کیفے نہیں چلاتیں؟ لیکن ایک بار جب آپ اپنے آپ کو خود سے راضی کرلیں تو پھر لوگ بھی اس چیز کو چھوڑ دیتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا ، "ایسے بہت سے لوگ تھے جو ابتدا میں مجھ پر تنقید کرتے تھے کہ آپ ایک لڑکی ہیں اور آپ اسے چلانے کے قابل نہیں ہوں گی لیکن اگر آپ اپنی توانائی کو اپنے مقصد کی طرف مرکوز کرتے ہیں تو ان چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں