ترکی میں 14 جنوری بروز جمعرات ملک گیر شروع ہونے والے کورونا ویکسین کے عمل کے دائرہ کار میں 10 لاکھ افراد کو ٹیکے لگا دیے گئے ہیں۔
ملک گیر شروع کردہ ٹیکہ مہم کے پہلے مرحلے میں شعبہ صحت کے ملازمین کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
پہلے مرحلے کے دوسرے اقدام کے طور پر کل سے اولڈ ہاوسسز اور معذور افراد کو ویکسین لگائی جانی شروع ہو گئی ہے۔
ٹیکوں کی دوسری خوراک 28 دن بعد لگائی جائیگی۔