ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: بائڈن واشنگٹن میں، حلف برداری سے قبل کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تقریب

 

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس تقریب حلف برداری کے لئے دارالحکومت واشنگٹن میں ہیں جہاں انہوں نے حلف برداری سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے 4 لاکھ افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

بائڈن نے اپنی اہلیہ جِل بائڈن کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ”معمول کی زندگی کی طرف پلٹنے کے لئے اپنے پیاروں کو یاد کرنا ضروری ہے۔  یاد کرنا بعض اوقات خواہ کیسا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو لیکن ایک قوم کے طور پر نہایت ضروری ہے اور آج ہم اپنے ان پیاروں کی یاد میں یہاں جمع ہیں کہ جن سے ہمیں وباء کی وجہ سے محروم ہونا پڑا ہے”۔

واضح رہے کہ بائڈن آج سخت حفاظتی تدابیر میں صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے فرائض کا آغاز کریں گے۔

تقریب حلف برداری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ شرکت نہیں کریں گےلیکن نائب صدر مائیک پینس تقریب میں شریک ہوں گے۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں