دنیا کے سب سے بڑے ویکسین مینوفیکچررسیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی ایک تنصیب میں آگ لگ گئی ہے۔
متاثرہ عمارت سے 3 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق انسٹیٹیوٹ کی جس فیکٹری میں آگ لگی ہے وہ زیرِ تعمیر عمارت تھی لہٰذا واقعے سے ویکسین کی پیداوار متاثر نہیں ہو ئی۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہے۔