ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی حملے کے خلاف جاپان کا بھارت پر سخت موقف اپنانے کیلئے زور

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین پر روس کے حملے پر سخت موقف اختیار کریں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزریاعظم نے فومیو کشیدا نے بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نئی دہلی میں مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے نریندر مودی کے ساتھ روسی حملے کے حوالے سے تفصیل سے بات کی جس نے عالمی استحکام کی بنیادوں کو جھنجھوڑ دیا ہے اور اس سے سختی سے نمٹنا چاہیے تاہم نریندر مودی نے اس موقع پر یوکرین کا ذکر کیے بغیر کہا کہ تشدد کو فوری طور پر رکنا چاہیے اور مذاکرات کے ذریعے تنازع کو حل کرنا چاہیے،

البتہ مودی نے یوکرین کا براہ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا، بعدازاں ان کے مشترکہ تحریری بیان میں صرف تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ تنازع کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

انہوں نے کسی بھی ملک کا نام لیے بغیر تمام ممالک پر دھمکی یا طاقت کے استعمال اور طاقت کے توازن کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کے بغیر بین الاقوامی قانون کے مطابق تنازعات کا پرامن حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو کواڈ کی اہم تشویش کے طور پر دیکھتے ہوئے، فومیو کشیدا اور نریندر مودی نے کسی بھی ناجائز قبضے سے آزاد ہند،بحرالکاہل کے لیے اپنے مشترکہ وژن کی تصدیق کی۔

2017کے بعد کسی جاپانی وزیر اعظم کے بھارت کے پہلے دورے کے بعد جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ جاپان اگلے 5 برسوں میں بھارت میں سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کے لیے 50 کھرب ین وقف کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں نے میانمار کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور تشدد کے خاتمے، حراست میں لیے گئے تمام افراد کی رہائی اور جمہوریت کی راہ پر واپسی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مزید تعاون کا عزم بھی کیا اور شمالی کوریا کے عدم استحکام پیدا کرنے والے بیلسٹک میزائل لانچ کی مذمت کی۔

The post روسی حملے کے خلاف جاپان کا بھارت پر سخت موقف اپنانے کیلئے زور appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں