سری لنکا نے آسٹریلیا کیخلاف 30سال بعد ہوم گراﺅنڈ پر تاریخ رقم کردی

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے کامیابی سمیٹی تھی،

سیریز میں فتح کے ساتھ ہی لنکن تائیگرز کو سیریز میں3-1سے ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔سری لنکن ٹیم نے آسٹریلوی ٹیم کو 30کے طویل انتظار کے بعد ہوم گراﺅنڈ پر شکست دی ہے، اس سے قبل لنکن ٹائیگرز 1992میں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

میچ جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا جذباتی ہوگئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جیت کی ملک اشد ضرورت تھی، میرے خیال میں یہ پورے سری لنکا کو جشن منانا چاہیے۔دوسری جانب سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت دیگر کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کو مبارکباد دی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں