پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو آئندہ ایک دو دن میں 2.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی توقع ہے- وزیر خزانہ نے یہ دعویٰ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا-

مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر بیان میں  مزید کہا کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، اس سلسلے میں توقع ہے کہ آئندہ ایک دو روز میں چینی بینکوں کے کنسورشیئم سے طے پانے والے معاہدے کے تحت پیسے پاکستان کو مل جائیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پیش رفت سے ملک کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی- پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی، سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس بار چین کی جانب سے یہ قرضہ ایک فیصد کم ریٹ پر ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں