بابر اعظم نے قومی کھلاڑیوں کے سامنے بوتل فلپنگ چیلنج پورا کردیا

کراچی:قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اسٹیڈیم میں بوتل فلپنگ چیلنج پورا کرنے کی ویڈیو  وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے اپنی پریکٹس کی ویڈیو شیئر کردی

سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں بابر اعظم کو بوتل فلپنگ چیلنج پورا ہونے کے بعد خوشی سے بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں حارث رؤف اور  شاداب خان کو بھی بوتل کی پوزیشن فورا سے بیٹھنے پر خوشی کا اظہار کرتے دیکھا گیا،قومی کھلاڑیوں کے یونیفارم سے لگ رہا ہے کہ وائرل ویڈیو  پریکٹس سیشن کے دوران کی ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان اور نسیم شاہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں رضوان کو مستی میں نسیم شاہ کا راستہ روکتے دیکھا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں