دوسرا ٹی 20: انگلینڈ کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست

 کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 200 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے 10 وکٹوں سے شکست دے دی، کپتان بابراعظم نے کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔

 پاکستانی اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے 203 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی، کپتان بابراعظم 110 رنز اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 88 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ قومی ٹیم کے اوپنرز انگلش بولرز پر میچ کے شروع سے ہی حاوی رہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے دوسری مرتبہ 10 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی ہے۔ اس سے قبل، پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے تھی۔

 بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کی دوسری اننگز میں شراکت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔ کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کی 218 اننگز میں اپنے 8ہزار رنز بھی مکمل کر لیے جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے یہ کارنامہ 213 اننگز میں انجام دیا تھا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے، کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

 انگلش اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 42 رنز بنائے جس کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم فاسٹ بولر وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ الیکس ہیلز 26 رنز اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جنہوں نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 22 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ ہیری بروک 31 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فاسٹ بولر محمد حسنین نے 4 اوورز میں 51 رنز دیے جبکہ وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں