واشنگٹن: سابق امریکی صدر بارک اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن سابق وزیر دفاع ایش کارٹر انتقال کر گئے۔
ایشٹن کارٹر 2015ء سے 2017ء تک امریکا کے وزیر دفاع رہے۔ ان کے خاندان کے مطابق ایش کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔
68 سالہ ایش کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں داعش کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے امور دفاع میں 5 ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
The post سابق امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر انتقال کر گئے appeared first on Daily Jasarat News.