ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، گارڈ شدید زخمی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور پر مسلح شخص نے قاتلانہ حملہ کیا ہے، تاہم اس کارروائی میں ان کا سیکورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سفارت خانے کے  ناظم الامور چہل قدمی کررہے تھے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ناظم الامور کا سیکورٹی گارڈ سینے میں تین گولیاں لگنے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے فوراً بعد زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کا دن ہونے کے باعث پاکستانی سفارت خانے میں تعطیل تھی، اور اس وجہ سے لوگوں کا رش نہیں تھا۔

The post افغانستان: پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، گارڈ شدید زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں