ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان: پاکستانی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کا ملزم گرفتار

کابل: افغانستان میں پاکستانی سفارت کار پر گزشتہ روز ہونے والے قاتلانہ حملے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور پر قاتلانہ حملہ، گارڈ شدید زخمی

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پر گزشتہ روز کیے گئے حملے کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پررہائش پذیر تھا اور اس نے اپنے فلور کے 3 کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔افغان سیکورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اہل کاروں نے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی سفارتخانے پر حملے پر اظہار تشویش

رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اے کے 47رائفل، لانگ رینج خود کار رائفل، اسنائپررائفل سمیت دیگراسلحہ برآمد ہوا ہے۔علاوہ ازیں افغان سیکورٹی حکام نے اس سلسلے میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، تاہم اس سے متعلق مزید معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی ناظم الامور پرقاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں ان کا سیکورٹی گارڈ تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ بعد ازاں اسے پشاور منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو افغان ہم منصب کا فون، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

گزشتہ روز پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے کابل میں ہیڈ آف مشن پر قاتلانہ حملے پر شدید احتجاج کیا اور واقعے کی تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post افغانستان: پاکستانی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کا ملزم گرفتار appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں