ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کروشیا، فوجی مشقوں کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

زگریب:کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ فوجی مشق کےدوران تکینیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کروشیا میں فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں بری، بحری اور فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں تاہم اس دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔ فوجی مشق کے دوران مگ 21لڑاکا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارہ ایک گھر کے بالکل نزدیک گرکر تباہ ہوا جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔ 

خوش قسمتی سے طیارہ گرنےکی جگہ پر کوئی شخص موجود نہیں تھا جب کہ طیارے میں تکنیکی خرابی کو دیکھتے ہوئےچھلانگ لگا کر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر بحفاظت اتر گئے، انھیں معمولی چوٹیں آئیہیں۔ لڑاکا طیارہ گرنے کے باوجود ملکی فوج نے مشقیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دونوں پائلٹس کو آرام کا موقع دیا گیا ہے جس دوران وہ ماہر نفسیات سے بھی سیشن کرائیں گے۔ 

خیال رہے کہ مگ 21 لڑاکا طیارے کی پہلی رونمائی 1955 میں ہوئی اور 1959سے یہ ملکوں کے فضائی بیڑے میں شامل ہوا اور 1985 تک اپنی دھاک بٹھائی رکھی تاہماب یہ طیارے بوسیدہ ہوتے جارہے ہیں اور ایسے حادثات معمول بن گئے ہیں۔

The post کروشیا، فوجی مشقوں کے دوران لڑاکا طیارہ گر کر تباہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں