ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر اسرائیلی درندگی چھٹے روز بھی جاری ، 1,354 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری چھٹے روز بھی جاری رہی،ان حملوں میں  1354 فلسطینی شہید اور 3,40,000افراد بے گھر ہوگئے۔

جمعرات کی صبح اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے محصور شہر پربڑے پیمانے پر حملہ شروع کر دیا ہے ، غزہ کے شمال میں واقع شہر جبالیہ میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 15 افراد  شہید ہو گئے۔

اطلاعات کے  مطابق، اسرائیلی بحریہ نے شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ الشاطی کیمپ پر بھی بمباری کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے علاقوں میں  شہادتوں کی تعداد 1,354 سے زیادہ ہو گئی ہے، جب کہ 6,049 سے زیادہ زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ کم از کم 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 2,700 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق، اسرائیل کی شہر پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ میں تقریباً 340,000 افراد کے پاس جانے کی کوئی جگہ نہیں  ہے۔

اسرائیل نے غزہ کامکمل محاصرہ کرلیا ہے، شہریوں تک خوراک اور ایندھن کے پہنچنے کے راستے بھی مسدود کردیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی ہلال احمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایندھن پر پابندی برقرار رہی تو محصور شہر میں ایمبولینس خدمات کو چار دن کے اندراندر بند کرنا پڑے گا ۔

بدھ کے روز، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی صورتحال “تباہ کن” ہے۔غزہ خوراک، پانی اور بجلی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں