ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا  غزہ میں نسل کشی روکنے کیلیے فوری مداخلت کرے، فلسطینی صدر

بیت المقدس: فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جو بائیڈن سے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی صدر   نے کہا  کہ میں بائیڈن کو فون کر رہا ہوں، جن کی بین الاقوامی حیثیت اور اسرائیلی حکام پر اثر انداز ہونے کی اپنی طاقت کی وجہ سے ایک خاص ذمہ داری ہے، میں  بائیڈن سے سرکاری حیثیت  سے انسانی تباہی کو روکنے کے لیے مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں  ہمارے بے گناہ لوگوں کے خلاف نسل کشی کی گئی اور محاصرے میں ہمارے لوگوں کو شہید کیا گیا، یہ ایک جنگی جرم ہے جس کی سزا ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں