پاکستان

سندھ اور بلوچستان کے لیے نئے الیکشن کمشنرز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے فوری طور پر سندھ اور بلوچستان میں نئے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تقرر کر دیا ۔

یہ پیشرفت اگلے سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کے متوقع اعلان سے چند دن پہلے ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق اعجاز انور چوہان کا تبادلہ کرکے شریف اللہ کی جگہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان تعینات کیا جو اب اسی عہدے پر سندھ میں اپنا چارج سنبھالیں گے۔

دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کی منظوری چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دی۔ ای سی پی کے مطابق فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ “ای سی پی کے تحت درج ذیل افسران کی تعیناتیاں اور تبادلے عوامی مفاد میں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کیے گئے ہیں۔”

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پی نے اعزاز انور چوہان کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی نگرانی میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ممکن نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button