اہم ترینتازہ ترینعالمی حالات
برازیلین صدرکا صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا ہولوکاسٹ سے موازنہ، اسرائیل برہم
بیلموپان: برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ جو کچھ غزہ کی پٹی میں ہو رہا ہے، اس کا دوسرے تاریخی لمحات میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیس بابا میں افریقی یونین کے 37ویں سربراہی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے ہٹلر کے طرز کی قتل وغارت گری جاری رکھی ہوئی ہے، فرق اتنا ہے کہ ہٹلر نے یہودیوں کو قتل کیا تھا اور اب اسرائیل نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کررہاہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے برازیلین صدر کے بیان پر برازیلین سفیر کو بلاکر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
The post برازیلین صدرکا صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا ہولوکاسٹ سے موازنہ، اسرائیل برہم appeared first on Daily Jasarat News.