تازہ ترینعالمی حالات

 چین میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، 3 لاپتا

گوانگ ژو: چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر  گوانگ ژو میں ایک بحری جہاز  پل سے ٹکرانے کے نتیجے میں پل ٹوٹنے سے 2 افراد ہلاک اور تین لاپتا ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ حادثہ جمعرات کی صبح مقامی وقت کے مطابق  تقریبا 5 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کنٹینر بردار بحری جہاز نان شا ضلع میں لی شین شا  پل کے زیریں حصے سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں ایک موٹر سائیکل سمیت پانچ گاڑیاں تباہ ہوگئیں جن میں سے دو دریا میں ڈوب گئیں اور باقی بحری جہاں پر جا  گریں۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ حادثے میں عملے کا ایک رکن معمولی زخمی ہوا ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

The post  چین میں بحری جہاز پل سے ٹکرا گیا، 2 افراد ہلاک، 3 لاپتا appeared first on Daily Jasarat News.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button