ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چہرے کے درد میں مبتلا شہری کا کیمرے سے معائنہ، نتائج نے سب کو خوفزدہ کردیا

شفقنا اردو:ایک امریکی شہری کو چہرے میں شدید درد محسوس ہوا جس پر وہ ڈاکٹر کے پاس بھاگا تاہم اس وقت اسے زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا جب اسے بتایا گیا کہ اس کی ناک میں درجنوں کیڑے پل رہے ہیں اور اسے اندر سے کھا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نامعلوم شہری کو اچانک ایسا محسوس ہوا جیسے اس کا پورا چہری جل رہا ہو۔ اگرچہ شہری میں پہلی بار علامات اکتوبر میں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے سنگین صورت اختیار کرلی تھی۔
امریکی شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند گھنٹوں کے دوران ہی میرے چہرے پر سوجن آگئی اور میرے ہونٹ اتنے پھول گئے کہ میں مشکل سے بات کر سکتا تھا۔ میں باتھ روم جانے کے لیے بھی نہیں اٹھ سکتا تھا کیونکہ جب بھی کھڑا ہوتا، ناک سے خون بہتا۔
شہری نے فوری طور پر جیکسن ویل میں قریبی ایچ سی اے فلوریڈا میموریل اسپتال کا دورہ کیا اور کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر ڈیوڈ کارلسن سے رجوع کیا۔
جب ڈاکٹر ڈیوڈ نے مریض کا معائنہ کیا تو وہ ششدر رہ گئے۔ انہوں کیمرے کی مدد سے شہری کی ناک کے اندر دیکھا تو پایا کہ وہاں درجنوں کیڑے ناک میں پل رہے ہیں۔ ڈاکٹر نے بعد میں بتایا کہ میں جان گیا تھا کہ وہ کتنا شدید درد میں ہوگا کیونکہ ان کی آنکھ اور دماغ کے بالکل قریب کیڑے اندرونی حصے کھا رہے تھے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں