ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کا وادیٔ اردن میں یہودی آبادکاری کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس:صہیونی ریاست اسرائیل کا وادیٔ اردن میں بھی یہودی آباد کاری کا منصوبہ سامنے آ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے وادیٔ اردن میں مزید 2 ہزار ایکڑ کے وسیع رقبے پر یہود کو آباد کرنے کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دریائے اُردن کے قریب کی زمینوں پر یہودی آباد کاروں کو بسانے کا پروگرام تیار کرلیا گیا ہے۔

صہیونی منصوبے کے مطابق 2 ہزار ایکڑ زمین پر کاروباری اور صنعتی علاقوں کے علاوہ سیکڑوں رہائشی آبادیاں تعمیر کی جائیں گی، جس کی نگرانی صیہونی وزیر خزانہ کریں گے جو انتہائی دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے اس پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہودی بستیوں کی آبادکاری کو فروغ دیتے رہیں گے۔

The post اسرائیل کا وادیٔ اردن میں یہودی آبادکاری کا منصوبہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں