ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہاجرین کا گروپ سرحدی رکاوٹیں عبور کرکے میکسیکو سے امریکا میں داخل

واشنگٹن: میکسیکو سے مہاجرین کا گروپ سرحدی رکاوٹیں عبور کرکے امریکا میں داخل ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق میکسیکو سے تارکین وطن کا ایک بڑا گروپ سرحد پر لگائی گئی خاردار تاریں کاٹ کر امریکا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکی سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تاركين كے اس نئے گروپ كے امريكا ميں داخلے كے بعد رياست ٹيكساس كے ری پبلكن گورنر اور ری پبلكن صدارتی اميدوار ڈونلڈ ٹرمپ كے حليف گريگ ايبٹ نے سماجی رابطوں کے پليٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لكھا كہ افسران نے صورتحال پر فوری قابو پا ليا اور خاردار تاروں سے سرحد پر لگائی ركاوٹوں كو بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تاركين وطن كے ہجوم نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی طرف سے امريكا اور ميكسيكو كے درميان قدرتی سرحد كا كام كرنے والے دريا ريو گرانڈے كے ساتھ نصب کی گئی خاردار تاروں كے ایک حصے كو ہٹا ديا تھا۔

امريكی كسٹمز اينڈ بارڈر پروٹيكشن نے ایک بيان ميں كہا كہ مقامی وقت تقريبا 11 بجے تاركين وطن كے ایک بڑے گروپ نے ٹيكساس نيشنل گارڈ کی نصب خاردار تار کی ركاوٹوں كو توڑا اور پھر وہ غیر قانونی طریقے سے امریکا میں داخل ہوگئے۔

The post مہاجرین کا گروپ سرحدی رکاوٹیں عبور کرکے میکسیکو سے امریکا میں داخل appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں