ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے، صدر پیوٹن

ماسکو:  روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے، ہم دلخراش واقعہ میں مرنیوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو دہشتگرد حملے کے بعد پہلا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے،تمام حملہ آوروں کو تلاش کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعہ کے بعد حملہ آوروں نے یوکرین کی طرف فرارہونے کی کوشش کی۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ جس نے بھی اس حملے کا حکم دیا اسے سزا دی جائے گی،دلخراش واقعہ میں مرنیوالوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماسکو کے کنسرٹ ہال میں گزشتہ شب ہونے والے دہشتگرد حملے میں کم از کم 143 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 200 زخمی ہیں ۔ روسی حکام کا کہناہے کے حملے میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیاہے ۔

The post ہمارے دشمن ہمیں تقسیم نہیں کرسکتے، صدر پیوٹن appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں