ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی نئی قرار داد پر ووٹنگ کل ہوگی

جنیوا:  غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو ہونے کے بعد جنگ بندی کی نئی قرارداد پر رائے شماری کل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی صورت حال کے حوالے سے گزشتہ روز جنگ بندی کے معا ملے پر رائے شماری  ہونا تھی لیکن اس پر مزید بات چیت کی اجازت دینے کیلیے پیر کے روز تک معطل کردی گئی،اس نئی قرارداد میں روس اور چین کے اعتراض کو دور کرتے ہوئے پائیدار اور مستقل جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کاذکر کیا گیا۔

خیال رہے کہ  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے اپنے اتحادی ممالک کی حمایت سے غزہ پر قرار داد پیش کی تھی تاہم اس قرارداد کو روس اور چین نے ویٹو کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری پر تاحال کوئی ایک بھی متفقہ قرارداد لانے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے،  اسرائیل کی مذمت کی ہر قرارداد کو امریکا ویٹو کردیتا ہے۔

The post سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی نئی قرار داد پر ووٹنگ کل ہوگی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں