یروشلم: غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے حماس کی تجویز کردہ شرائط ماننے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں صہیونی درندگی روکنے کے لیے قطر سمیت دیگر ممالک مذاکرات کرانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، لیکن اول روز سے اسرائیلی قیادت فرعونیت کا رویہ اختیار کیے ہوئے جنگ بندی کے شرائط سے انکار کررہاہے۔
مستقل جنگ بندی کے لیے حماس نے اسرائیل کو مرحلہ وار یرغمالیوں کی رہائی، صہیونی فوجیوں کے فلسطین سے مکمل انخلا اور فلسطینیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا، جس کو اسرائیلی قیادت نے منع کردیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے دوٹوک الفاط میں کہاکہ ہم جنگ ختم کرنا نہیں چاہتے، فلسطین پر مکمل قبضہ کیے بغیر صہیونی فوجیں فلسطین سے باہر نہیں نکلیں گی، ہم تمام یرغمالیوں کی رہائی ایک ساتھ چاہتے ہیں، اس کے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ غزہ میں سینکڑوں اسرائیلی یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے اکثر صہیونی فوجیوں کی بمباری میں ہلاک ہوگئے تھے۔
The post غزہ میں صہیونی فوجیوں کی جارحیت جاری، اسرائیل کا جنگ بندی کیلیے شرائط ماننے سے انکار appeared first on Daily Jasarat News.