ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صہیونی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 8 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انروا کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 32 ہزار 498 فلسطینی شہید جبکہ 74 ہزار 900 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں قحط کے شدید خطرے کا انتباہ جاری کردیا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قحط سے بچنے کیلئے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امداد کی فراہمی کیلئے نئے اقدامات کو فروغ دیں گے۔ بین الاقوامی قوانین کے پابند ہیں۔

The post صہیونی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر حملہ، 8 فلسطینی شہید appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں