دمشق: شام انسانی حقوق کی نگرانی کے ادارے(ایس او ایچ آر) کے مطابق شام کے حلب(الیپو) کے قریب پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 36 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے کہا ہے کہ اس حملے میں کم از کم 36 شامی فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے راکٹ ڈپو کے قریب کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے میں شہری اور فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، حملوں کے دو گھنٹوں بعد بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ۔
The post حلب کے قریب اسرائیلی حملے میں 36 شامی فوجی جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.