ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ صیام کا آخری عشرہ: حرمین شریفین میں اعتکاف کا آغاز

مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ: ماہ صیام کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے، اس موقع پر حرمین شریفین میں اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی سمیت مملکت کی دیگر مساجد میں مغرب کے بعد اعتکاف شروع ہوگیا، جس میں بڑی تعداد عبادت کے لیے مساجد میں پہنچ گئی۔

اعتکاف کے حوالے سے حرمین شریفین امور کی انتظامیہ نے پورٹل کے ذریعے ہزاروں اجازت نامے جاری کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں مساجد میں معتکفین کے لیے خصوسی دروازے مقرر کرتے ہوئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

معتکفین کو آب زم زم کی فراہمی کے علاہو تلاوت کے لیے قرآن کریم کے نسخےبڑی تعداد میں رکھےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سےلاکھوں عمرہ زائرین مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں قیام اللیل میں شریک ہوں گے۔ مکہ میں قیام اللیل کی نماز شب 12.30 پہ شروع ہوگی۔

The post ماہ صیام کا آخری عشرہ: حرمین شریفین میں اعتکاف کا آغاز appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں