تازہ ترین خبر یں

بھارت: آنی طوفان، ژالہ باری اور گرج چمک، 5 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے مغربی بنگال میں آنی طوفان اور گرج چمک کے باعث ہونے والے حادثات میں 5 افراد ہلاک ا ور 300 سے زائد زخمی ہو  گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جل  پائیگوری اور مائناگوری کے علاقوں میں کل ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں تقریباً 10 منٹ تک جاری رہیں ۔ طوفان کی شدت سے بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

طوفان سے تقریباً 800 مکانات کو نقصان پہنچا اور ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے ہسپتال میں داخل زخمیوں کی عیادت کی اور ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے تعزیت کی۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button