ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، قومی اسکواڈ کے زیرِ غور کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔ 

اس حوالے سے گزشتہ روز چیئرمین محسن نقوی سے بھی کپتان بابر اعظم اور سلیکٹرز کی ملاقات ہوئی تھی۔ کاکول اکیڈمی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورتی عمل وائٹ بال کپتان اور قومی سلیکٹرز کے درمیان جاری ہے۔

زیرِ غور کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد عامر، زمان خان، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا ،عثمان خان، عباس آفریدی ، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، اعظم خان ،عرفان نیازی، عماد وسیم اور اسامہ میر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف مکمل فٹ نہ ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے جبکہ اوپننگ بیٹر فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں