ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ججز کو دھمکی آمیز خط پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آ گیا

Respecting a open mandate

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط پر تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے بیان جاری کیا ہے، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کی فوری طور پر تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بادی النظر میں مہلک یا زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکانا اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلِ خانہ کی سلامتی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں