ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی کا طبی معائنہ: کے پی کے کا پنجاب حکومت سے رابطہ

لاہور:بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے معاملہ پر خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب حکومت سے رابطہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے، خط خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بشری بی بی کے طبی معائنے کے لئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے کے حوالے سے لکھا گیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کے پی حکومت اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنا چاہتی ہے جو بشری بی بی کا مکمل میڈیکل چیک اپ کر سکے۔

خیال رہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر ہیلتھ منسٹر نے پنجاب چیف سیکریٹری کو خط لکھا تھا، چیف سیکریٹری سے اس ضمن میں مثبت تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں