اہم ترین

اسٹیٹ بینک  نے شرح سود میں کمی کردی

کراچی:اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا، جس کے مطابق ملکی شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، جس کے تحت شرح سود 20.5 فی صد پر مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں شرح سود 25 جون 2023ء سے 22 فی صد کی سطح پر تھی۔

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ (مئی میں) افراط زر 11.8 فی صد رہی جب کہ سخت زری پالیسی اور غذائی اشیا کے نرخوں میں گراوٹ کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اعداد شمار میں بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی جو اپریل میں 17.3 فیصد تھی، گر کر مئی 2024ء میں 11.8 فیصد رہ گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق ملک میں حقیقی جی ڈی پی نمو 2.4 فیصد پر معتدل رہی، انڈسٹری اور سروسز کے شعبوں کی بحالی پست رہی، قرض کی بھاری اقساط اور سرکاری رقوم کی کم آمد کے باوجود جاری کھاتے کا خسارہ کم رہا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر بہتر ہوکر تقریباً 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button