ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حارث رؤف نے ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد نیٹ پر بولنگ شروع کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن شروع ہوگیا، فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیٹ پر بولنگ شروع کر دی۔

 ایک ہفتے مکمل آرام کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آج نیٹس پر ہلکی پھلکی ٹریننگ شروع کی، حارث کی ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر بھی ان کی فٹنس کا جائزہ لیتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق حارث رؤف نے سیشن کے آغاز  میں تنہا نیٹس پر چند گیندیں کرائیں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف 3 ملکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

حارث رؤف انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا اور فائنل میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں