عالمی حالات

پاک افغان مسئلہ اچھے سے حل کر سکتا ہوں، لیکن فی الحال مجھےکچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو جلد اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں متعدد علاقائی تنازعات ختم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی لڑائی ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دیا، اب ایک اور تنازع باقی ہے جسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔”

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حال ہی میں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ “مجھے لگتا ہے کہ میں اس معاملے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہوں، کیونکہ میں دونوں ممالک کو اچھی طرح جانتا ہوں اور ان کے رہنماؤں سے میرے اچھے تعلقات ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بااعتماد اور سمجھدار شخصیات ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ دونوں ملک امن کے لیے مخلص ہیں۔ “مجھے ان دونوں پر بھروسہ ہے، اور میرا ماننا ہے کہ ہم مل کر اس خطے میں دیرپا امن قائم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔”

ٹرمپ نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ پاک افغان تنازع کا خاتمہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ دنیا کے امن کے لیے اہم ہے، اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کرنے کو تیار ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button