پاکستان

ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکامی:پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل منسوخ،پرانا بحال

کراچی: پاکستان ریلوے نے سردیوں کے نئے ٹائم ٹیبل منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں چلانے کی ہدایت جاری کر دی۔ کراچی، سکھر، ملتان، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ ڈویژن کو پرانے شیڈول پر واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ریلوے افسران اور عملہ نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق ٹرینیں وقت پر چلانے میں ناکام رہے اور موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کے نفاذ کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر کی شکایات موصول ہوئیں۔

محکمہ ریلوے نے اپریل تا اکتوبر والا پرانا ٹائم ٹیبل دوبارہ بحال کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئرنگ و سگنل سسٹم میں بہتری تک موسمِ سرما کا ٹائم ٹیبل التوا میں رہے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button