ویتنام‘ طوفانی بارشوں‘ سیلابی صورتحال سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
ہنوئی: ویتنام میںطوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں اور زخمیوں میںمزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی صوبوں میںطوفانی بارشوں اور دریاﺅں میں طغیانی کی وجہ سے جہاں پہلے10 افراد کے ہلاکتوں کی رپورٹ تھی، اس میں اضافے کے بعد اب37 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ درجنوں زخمی اور متعدد لاپتا بھی ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق سیکڑوں مکانات اب بھی زیرِ آب اور 120 سے زائد مکانات منہدم یا بہہ گئے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق90 دیہات شدید متاثر ہیں۔ جس میں تقریباً 4 ہزار 300 ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں بھی زیر آب آگئیں۔
مقامی رپورٹ کے مطابق 700 ہیکٹر سے زائد پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 ہزار سے زیادہ مویشی اور پولٹری ہلاک ہوگئے۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ملکی متعدد شاہراہیں اور درجنوں مقامی سڑکیں تاحال بند ہیں، جس کی وجہ سے مختلف صوبوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔