ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسٹمز نے 5 ماہ میں 30 کروڑ مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بین الاقوامی ائیرپورٹس پر کارروائی کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر 2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی برآمد کی گئی،  ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایف بی آر نے وضاحت کی کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارتِ تجارت کے قواعد و ضوابط کے مطابق کی جاتی ہیں،  چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں اسمگلنگ کا رحجان بڑھ گیا ہے۔

ایف بی آر نے کہا کہ وہ اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے منفی اثرات سے قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنا عزم جاری رکھے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں